ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی مہم کیلئے سوشیل میڈیا استعمال کریں گے: کمار سوامی

انتخابی مہم کیلئے سوشیل میڈیا استعمال کریں گے: کمار سوامی

Thu, 04 May 2017 10:43:39    S.O. News Service

بنگلورو،3/مئی(ایس او نیوز) اگلے اسمبلی انتخابات میں اپنے طاقت کے بل پر حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنتادل (سکیولر) رواں اور اگلے ماہ تمام طبقات کے اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پارٹی کے قومی سربراہ ایچ ڈی ۔ دیوے گوڈا اور ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ابھی سے ان کے دور اقتدار کے دوران کامیاب پروگرامس اور اسکیموں کی جانکاری فراہم کرنے کے لئے سوشیل میڈیا کااستعمال کرنے لگے ہیں اور تمام تعلقہ جات میں تمام طبقات کے افراد کے اجلاس طلب کرتے ہوئے ان طبقات کا اعتماد حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پہلے مرحلہ میں داونگرے، بنگلور ،چکبالاپور،گنگاوتی، چتردرگہ میں مذکورہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ لیکن اس کے لئے تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔ پہلا اجلاس داونگرے میں درج فہرست وقبائل طبقات کا اس کے بعد چتردرگہ میں اسی طبقہ کا ایک اور اجلاس،چکبالاپور اور گنگاوتی میں پسماندہ طبقات کا اور بنگلور میں اقلیتوں کا اجلاس ہوگا۔ ان اجلاس کے دوران کمار سوامی کے دور اقتدار کے دوران تمام طبقات کے لئے دئے گئے خصوصی رعایت،مختلف پروگرامس ، اسکیموں کے علاوہ جاری کردہ فنڈس کے تعلق سے جانکاری دی جائے گی۔ جنتادل(سکیولر) کے ریاستی صدر کمار سوامی نے کہا کہ ریاست کے 224حلقوں میں پارٹی اپنے بل بوتے پر انتخابات لڑے گی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی کسی بھی سیاسی پارٹی سے اندرونی یا باہری کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔


Share: